• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حالت احرام میں عورت کے لیے پردے کا حکم

استفتاء

حالت احرام میں عورت کے چہرے کے پردے کا کیا حکم ہے؟ اور بڑی کوشش کے باوجود ایسی چیز نہ ملے کہ جس سے پردہ بھی ہو جائے اور چہرہ پر کپڑا بھی نہ لگے۔ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیر محرموں کی موجودگی میں لکڑی یا گتا وغیرہ کوئی چیز سر پر رکھ کر چہرے پر کپڑا ڈالنا ممکن ہو تو اس صورت میں عورت کے لیے پردہ کرنا واجب ہے۔ ( عمدة الفقہ: 4/ 158) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved