استفتاء
1.اگر حالت نماز میں بچہ آگے آکر بیٹھ جائے اور گندی جوتی جائے نماز پر رکھ دے تو کیا حکم ہے؟ کیا سجدہ سہو واجب ہو جائے گا؟
وضاحت مطلوب ہے:کہ گندی جوتی سے کیا مراد ہے؟ اسے پوری طرح واضح کریں۔
جواب وضاحت :جو جوتے واش روم میں بھی اور باہرآنے جانے میں استعمال ہوتے ہیں، وہ مراد ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1.مذکورہ صورت میں اگر جوتے پر کوئی ظاہری ناپاکی لگی ہوئی نہ ہو تو محض بچے کے آگے آ کر بیٹھ جانے سےاور جائے نماز پر جوتی رکھ دینے سے نماز میں کچھ فرق نہ آئے گا اور نہ سجدہ سہو کی ضرورت ہوگی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved