• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

امام کا نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں کہنے کا حکم

استفتاء

امام اگر جنازہ کی پانچ تکبیریں کہیں تو کیا حکم ہے دوبارہ پڑھیں گے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نماز جنازہ ہو گئی دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں البتہ مقتدی  پانچویں تکبیر میں امام کی متابعت نہ کرے۔

تنویر الابصار مع درالمختار (131,132/3) میں ہے:

(‌ولو ‌كبر ‌إمامه خمسا لم يتبع) لانه منسوخ (فيمكث المؤتم حتى يسلم معه إذا سلم) به يفتى.

قال ابن عابدين: (قوله به يفتى) …. وروي عن الإمام أنه يسلم للحال ولا ينتظر تحقيقا للمخالفة.

البحر الرائق (323/2) میں ہے:

(قوله فلو ‌كبر ‌الإمام ‌خمسا لم يتبع) ؛ لأنه منسوخ، ولا متابعة فيه، ولم يبين ماذا يصنع وعن أبي حنيفة روايتان في رواية يسلم للحال، ولا ينتظر تحقيقا للمخالفة، وفي رواية يمكث حتى يسلم معه إذا سلم ليكون متابعا فيما تجب فيه المتابعة وبه يفتى كذا في الواقعات.

فتاویٰ محمودیہ (554,555/8) میں ہے:

سوال: نماز جنازہ میں سہواً بجائے  چار تکبیر کے  پانچ تکبر پر سلام پھیرا  تو نماز جنازہ ادا ہو گئی یا نہیں؟

الجواب:نماز ہوگئی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved