الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جن خواتین نے پورا قرآن پاک تراویح میں پڑھنا ہو وہ کتنی آواز میں تلاوت کر سکتی ہیں؟اس میں کتنی گنجائش ہےکیونکہ آہستہ آواز سے تلاوت کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت کی آواز کے بارے میں راجح قول یہ ہے کہ نماز کے اعتبار سے یہ ستر میں داخل نہیں لہذا اگر عورت تراویح میں اونچی آواز سے قرات کرے تو کر سکتی ہے البتہ اتنی آواز سے نہ کرے کہ غیر محرم تک آواز پہنچے یا پہنچنے کا خدشہ ہو۔
درمختار(2/96)میں ہے(وصوتهاعلي الراجح)اس پر شامی میں ہے:
قوله:(وصوتها)معطوف على المستثنى يعني،انه ليس بعورةح.قوله:(على الراجح)عبارة البحر عن الحليةانه الاشبه وفي النهر وهو الذي ينبغي اعتماده ومقابله ما في النوازل نغمةالمراةعورة….الخ
© Copyright 2024, All Rights Reserved