• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بچوں اور بڑوں کی نماز جنازہ اکٹھے پڑھنے کا حکم

استفتاء

اگر بچوں اور بڑوں کا نماز جنازہ  ایک ساتھ ہو تو کون سی دعا پڑھیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں افضل تو یہ ہے کہ دونوں جنازے الگ الگ پڑھے جائیں لیکن اگر اکٹھے پڑھیں تو دونوں دعائیں پڑھ لیں اور اگر صرف ایک دعا یعنی بڑوں والی دعا پر اکتفا کر لیا تو  یہ بھی درست ہے کیونکہ اس دعا میں بچے بھی شامل ہیں۔

الدر المحتار (2/ 218)میں ہے:

(وإذا اجتمعت الجنائز فإفراد الصلاة) على كل واحدة(أولى) من الجمع وتقديم الأفضل أفضل (وإن جمع) جاز.

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح (ص: 593)میں ہے:

إذا كان فيهم مكلفون وصغار والظاهر أنه يأتي بدعاء الصغار بعد دعاء المكلفين.

فتاوی رحیمیہ(ص:41)میں ہے:

سوال  :ہمارے گائوں  کے قریب شہر بلی مورا میں  ایک عورت، تین نابالغ بچے او ربچیاں  انتقال کر گئی تھیں ، ان چھ کی ایک ہی نماز جنازہ پڑھی گئی اور جنازے الٹی لائن میں  ترتیب وار رکھے گئے تھے تو اس طرح پر ایک نماز جنازہ پڑھنے سے سب جنازوں  کی نماز ہوجائے گی ؟ …….. بینوابالدلیل توجروا عند الکریم ۔

جواب:۔ ان تمام جنازوں  کی ایک ہی نماز پڑھی گئی تو اس میں  کوئی حرج نہیں  ہے ، سب جنازوں  کی نماز ادا ہوجائے گی ، جنازہ کی نماز کی دعا اللهم اغفر لحینا ومیتنا وشاهدنا الخ میں  مرد و عورت ، چھوٹے بڑے سب شامل ہوجاتے ہیں  ( نابالغ جنازہ کے لئے اس دعا کے ساتھ نابالغ کی دعا شامل کر لے تو بہتر ہے) ،البتہ ایسی صورت میں  بہتر اور افضل یہ تھا کہ ہر ایک کی نماز جنازہ الگ الگ پڑھی جاتی اور جو میت افضل تھی اس کی نماز پہلے پڑھی جاتی پھر اس سے کم افضل کی پھر اس سے کم افضل کی وھلم جراً۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل(3/230)میں ہے:

سوال: حرمین شریفین میں بچے اور بڑوں کی نمازِ جنازہ ساتھ پڑھنی پڑتی ہیں، اس صورت میں کون سی دُعا ادا کی جائے گی؟

جواب:اجتماعی نمازِ جنازہ میں وہی دُعا پڑھیں گے جو بڑوں کی نمازِ جنازہ میں پڑھتے ہیں، اس میں بچے کے لئے بھی دُعا شامل ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved