• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ضرورت کے لیے الگ رکھی ہوئی نقد رقم پر زکوٰۃ

استفتاء

راقم نے رمضان المبارک کا مہینہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا ہوا ہے، مصروفیت کی وجہ سے گھر کی مرمت و رنگ و روغن رمضان المبارک سے قبل کروانا ممکن نہیں، کیا اس مقصد کے لیے جو رقم میں نے مختص کر دی اور رمضان المبارک کے بعد خرچ کروں گا تو یہ رقم زکوٰۃ سے مستثنیٰ ہو گی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ مال زکوٰۃ سے مستثنیٰ نہیں ہو گا، بلکہ اس کی بھی زکوٰۃ دینی ہو گی۔

(و شرط) أي: شرط افتراض أدائها (حولان الحول) و هو في ملكه (و ثمنية المال كالدراهم و الدنانير) لتعينها للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكها و لو للنفقة. (الدر المختار: 3/ 221)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved