• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین طلاق

استفتاء

میرا شوہر میرے ساتھ لڑتا جھگڑتا اور مار پیٹ کرتا تھا، اکثر لڑائی میں مجھے طلاق کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ 3 ستمبر 2013 کی صبح ہمارا

جھگڑا ہوا، درمیان میں مار پیٹ اور گالی گلوچ بھی کی اور آخر کار مجھے طلاق دے دی۔ اس بات کی میں خود گواہ ہوں۔ اس نے مجھے ایک ہی وقت میں  تین طلاقیں دیں ہیں۔ میں سارا واقعہ گوش گذار کر چکی، اس کی روشنی میں میرا فیصلہ کریں کہ آیا مجھے طلاق ہو چکی ہے یا نہیں؟

میرے شوہر نے تین مرتبہ طلاق کا لفظ کہا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں ہو گئی ہیں اور نکاح ختم ہو گیا ہے اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع ہو سکتا ہے۔ فقط و اللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved