• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کے بیسمنٹ کو مسجد کے مصالح کی خاطر کرایہ پر دینا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جس نے مسجد کے لئے زمین وقف کی اور خود اس پر مسجد بنارہا ہے ،ابھی تک مسجد کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے اورنہ ہی ابھی تک اس میں لوگوں نے نماز ادا کی ہے۔ اب یہ شخص ( واقف) اس مسجد کے بیسمنٹ کو مسجد کے مصالح کی خاطر کرایہ پر دینا چاہتا ہے تاکہ مسجد کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ اب عرض یہ  ہے کہ واقف کے لیے مسجد کی بیسمنٹ کو کرایہ پر دینا شرعا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکور صورت میں مسجد کی بیسمنٹ کو مسجد کے اخراجات کے لیے کرایہ پر دینا جائز ہے۔

توجیہ:مذکورہ صورت میں مسجد میں ابھی تک کوئی نماز ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ابھی شرعی مسجد نہیں بنی اس لیے مسجد کی بیسمنٹ کو کرایہ پر دینا جائز ہے۔

ہندیہ (6/372) میں ہے:

ثم ‌في ‌ظاهر ‌مذهب ‌أبي حنيفة  رحمه الله  فيه إذا صلى الواقف فيه أو صلى غيره فيه بجماعة أو بغير جماعة يصير مسجدا وعند محمد  رحمه الله تعالى لا يصير مسجدا إلا إذا صلى فيه بجماعة، وعند أبي يوسف  رحمه الله تعالى  إذا جعله على هيئة المسجد يصير مسجدا ولا يحتاج فيه إلى شيء آخر

المبسوط للسرخسی (12/34) میں ہے:

ثم عند أبي يوسف يصير مسجدا ‌إذا ‌أبانه ‌عن ‌ملكه وأذن للناس بالصلاة فيه، وإن لم يصل فيه أحد كما في الوقف على مذهبه أن الوقف يتم بفعل الواقف من غير تسليم إلى المتولي، وعند محمد لا يصير مسجدا ما لم يصل الناس فيه بالجماعة، بنى على مذهبه أن الوقف لا يتم إلا بالتسليم إلى المتولي وعن أبي حنيفة فيه روايتان في رواية الحسن عنه يشترط إقامة الصلاة فيه بالجماعة، وفي رواية غيره عنه قال إذا صلى فيه واحد يصير مسجدا، وإن لم يصل بالجماعة

مسائل بہشتی زیور (2/187) میں ہے:

مسجد میں وقف اس سے لازم ہوتا ہے کہ مسجد ہر اعتبار سے مالک کی ملکیت سے نکل جائے اور واقف کی  اجازت کے بعد  اس میں اذان  واقامت کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی جائے اگرچہ ایک آدمی ہو جس نے اذان کہی اور امامت بھی اس نے کرائی کوئی اور نہ آیا تو اس کی تنہاء ادائیگی جماعت کی مثل ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved