- فتوی نمبر: 32-216
- تاریخ: 06 مئی 2026
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
کیا احادیث میں جمعہ کے دن غسل کرنے اور خوشبو لگانے اور اسی طرح مسجد کی طرف چلنے پر ہر قدم پر ایک سال نفلی روزوں کے ثواب اور ایک سال تہجد کے ثواب کے بارے میں کوئی ذکر موجود ہے؟ اگر ہے تو برائے مہربانی اس کا حوالہ دے دیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ باتوں کا ذکر مندرجہ ذیل احادیث میں موجود ہے۔
صحیح بخاری (رقم الحدیث:840) میں ہے
عن أبي سعيد قال: أشهد على رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «الغسل يوم الجمعة واجب على كل محتلم، وأن يستن، وأن يمس طيبا إن وجد.»
ترجمہ:حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے میں آپﷺ پر گواہی دیتا ہوں کہ آپﷺ نے فرمایا : ہر بالغ پر جمعہ کے دن غسل کرنا، مسواک کرنا اور اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو خوشبو لگانا واجب ہے۔
سنن ابن ماجہ (رقم الحدیث:1087) میں ہے:
عن أوس بن أوس الثقفي، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: “من غسل يوم الجمعة واغتسل، وبكر وابتكر، ومشى ولم يركب، ودنا من الإمام فاستمع ولم يلغ، كان له بكل خطوة عمل سنة، أجر صيامها وقيامها”
ترجمہ:حضرت اوس بن اوس ثقفیؓ سے روایت ہے کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور جمعہ کے لیے جانے میں جلدی کی اور پیدل چلا سوار ہو کر نہیں گیا اور امام کے قریب ہو کر خطبہ سنا اور کوئی لغو اور فضول بات نہیں کی تو اس کو ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور شب بیداری کا ثواب ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved