• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا کپڑے تبدیل کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

استفتاء

ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا کیا کپڑے تبدیل کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کپڑے تبدیل کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

اغلاط العوام فی باب الاحکام(ص:24)میں ہے:

مسئلہ:مشہور ہے کہ کسی کا ستر کھلا ہوا نظر پڑنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،سو یہ محض غلط ہے۔

فتاوی دار العلوم دیوبند(1/170)میں ہے:

سوال:مشہور ہے کہ گھٹنا کھلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،اور کون کون سی عورت (ستر)کے کھلنے سے وضو ٹوٹتا ہے؟

الجواب:یہ مشہور غلط ہے کسی عورت(ستر)کے کھلنے سے وضو نہیں جاتا ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل(2/46)میں ہے:

س… غسل خانے میں ننگا ہوگیا، مکمل وضو کیا اس کے بعد غسل کیا، صابن وغیرہ تمام جسم پر لگایا، ہاتھ بھی جگہ جگہ (مخصوص جگہ) لگایا، اس کے بعد کپڑے تبدیل کرکے باہر آگیا، کیا نماز ادا کرسکتا ہوں یا کپڑے بدل کر وضو کروں پھر نماز ادا کروں؟

ج… وضو ہوگیا، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ برہنہ ہونے یا اپنے اعضا کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved