- فتوی نمبر: 32-282
- تاریخ: 03 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مفتی صاحب دو کروڑ بیس لاکھ (22000000 )کے حصوں کی تقسیم بتا دیجئے ۔ورثاء میں 5 بیٹیاں اور 3 بیٹے ہیں۔ ہر ایک کے حصہ میں کتنی کتنی رقم آئے گی؟
وضاحت مطلوب ہے: (۱)میت کون ہے؟ (۲)میت کے والدین حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں؟ اگر فوت ہوئے ہیں تو میت سے پہلے یا بعد میں؟
جواب وضاحت: ان حصے داروں کے والد صاحب وفات پا گئے ہیں، ان کی بیوی حیات ہیں۔میت کے والدین تو بہت پہلے فوت ہوچکے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی بیوی کو 2750000 روپے، ہر بیٹے کو 3500000 روپے اور ہر بیٹی کو 1750000 روپے ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8×11=88
| بیوی | 3بیٹے | 5بیٹیاں |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1×11 | 7×11 | |
| 11 | 77 | |
| 11 | 14+14+14 | 7+7+7+7+7 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved