• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

والدین، بیوی اور اولاد میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

زید کا انتقال ہوا، زید کے ورثاء میں  زید کی والدہ، والد، بیوی ، چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ زید کی وراثت مذکورہ ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  زید کے ترکہ کے کل  216 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 36 حصے (16.6 فیصد) والد کو، 36 حصے (16.6 فیصد)    والدہ کو، 27 حصے (12.5 فیصد) بیوی کو ، 26 حصے (12.037 فیصد فی کس) ہر ایک بیٹے کو اور 13 حصے (6.018 فیصد )  بیٹی کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

24×9=216

والدوالدہبیوی4 بیٹے1 بیٹی
6/16/1ثمن      ع
443       13
4×94×93×9      13×9
363627         117
36362726+26+26+2613

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved