• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نوویں ذی الحجہ کے روزے کی فضیلت

استفتاء

حدیث میں ذوالحجہ کے روزے کی فضیلت ہے کہ ایک سال کے اگلے اور ایک سال کے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں یہ ذوالحجہ کے نو روزوں کی فضیلت ہے یا نو ذوالحج کے روزے کی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ فضیلت صرف نو ذوالحجہ کے روزے کی ہے۔

سنن ترمذی (رقم الحدیث:749) میں ہے:

عن أبي قتادة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «‌صيام ‌يوم ‌عرفة، إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده» وفي الباب عن أبي سعيد.: «حديث أبي قتادة حديث حسن، وقد استحب أهل العلم ‌صيام ‌يوم ‌عرفة، إلا بعرفة»

ترجمہ: حضرت ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: عرفہ کے دن روزہ کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ ایک سال قبل اور ایک سال بعد کے گناہوں کا کفارہ بن جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved