• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی اور اولاد میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک شخص کا انتقال ہوا، اس کے ترکہ میں ایک کنال زمین ہے، مرحوم کے ورثاء میں بیوہ، تین بیٹیاں اور چھ بیٹے ہیں، مرحوم کے والدین کا انتقال مرحوم سے پہلے ہوگیا تھا۔ مرحوم کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل مال کے 120 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 15 حصے (12.5 فیصد) یعنی 2.5 مرلے، تین بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو 7 حصے (5.833 فیصد فی کس) یعنی 1.167 مرلہ  اور 6 بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو 14 حصے (11.667 فیصد فی کس) یعنی 2.3334 مرلے ملیں گے ۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8×15=120

بیوی6بیٹے3بیٹیاں
8/1عصبہ
17
1×157×15
15105
1514+14+14+14+14+147+7+7

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved