• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

احرام کی حالت میں باتھ لیکوڈ استعمال کرنے کا حکم

استفتاء

میں نے عمرہ میں تمام فرائض پورے کرلیے تھے بس بال کاٹنا رہ گئے تھے ،ہوٹل میں میں نے اپنی بیٹی کو نہلادیا باتھ لیکوڈ کے ساتھ غلطی سے ،کیونکہ اس نے موشن کیا ہواتھا ۔اس کا دم بنتا ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

لیکوڈ کا استعمال کتنی مرتبہ کیا ؟

جواب وضاحت:

ایک مرتبہ استعمال کیا پھر دوسری مرتبہ ہاتھ میں ڈالا لیکن پھر دھولیا ،استعمال نہیں کیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک مرتبہ لیکوڈ کے استعمال کی وجہ سے صدقہ دینا لازم ہے جس کی مقدار پورنے دو کلوگندم یا اس کی قیمت ہے۔

معلم الحجاج (298)میں ہے:

مسئلہ اشنان میں اگر اتنی خوشبو ملی ہو کہ دیکھنے والا اس کو اشنان یا صابون سمجھتا ہے اور کہتا ہے تو صدقہ ہے لیکن اگر کئی مرتبہ استعمال کیا تو دم ہے۔ اس کے حاشیہ میں لکھا ہے:

قلت ولینظر حکم الصابون الذی یلین الشعر ویقتل الهوام وفیه الطیب والظاهر مما ذکر ان فیه صدقة ولم اره صریحا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved