• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کے لیے موٹر سائیکل چلانا

استفتاء

میری عزیزہ ہیں وہ سکول میں ملازمت کرتی ہیں گھر سے 30منٹ کا فاصلہ ہے ۔کہتی ہیں کہ وین اور رکشے والے کرایہ بہت مانگتے ہیں اور چھٹیاں بھی کرتے ہیں تو وہ موٹر سائیکل پر جاتی ہیں سکول خود چلا کر، تو کیا ان کا ایسا کرناٹھیک ہے؟بھائی اور والدین پک اینڈ ڈراپ نہیں کر سکتے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہمارے معاشرے میں عورت کے لیے موٹر سائیکل چلانا معیوب سمجھا جاتا ہے اور موٹر سائیکل چلانے کی صورت میں عموما پردے کا اہتمام بھی مشکل ہو جاتا ہے جبکہ مذکورہ صورت میں اس لڑکی کا اسکول میں ملازمت کرنا فرض واجب بھی نہیں اس لیے اس لڑکی کا موٹر سائیکل پر چلانا صحیح نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved