• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حق مہر کتنا ہونا چاہیے اور لڑکی والوں کا زیادہ حق مہر کا مطالبہ کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ شریعت کے مطابق آج حق مہر کتنا ہونا چاہیے ؟ یعنی حق مہر کی رقم کم از کم کتنی ہونی چاہیے ؟

۲۔ کیا حق مہر صرف لڑکی والوں کا حق ہے کہ اپنی مرضی کا طلب کریں یا نکاح نامہ میں لکھوائیں یا شریعت کی رو سے اس میں بھی لڑکے والے اپنی مرضی کا لکھوا سکتے ہیں ؟مکمل رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ مہر کی کم از کم مقدار دو تولہ ساڑھے سات ماشہ(32گرام) چاندی یا اس کی قیمت ہے، چاندی کی قیمت میں اتار چڑھائو ہوتا رہتا ہے اس لیے متعین رقم بتانا مشکل ہے جس کو ضرورت ہو وہ موقعہ پر 32گرام چاندی کی قیمت معلوم کرلے۔

۲۔ مہر کی کم سے کم مقدار تو شریعت کا حق ہے اس میں لڑکی والوں کی یا لڑکے والوں کی مرضی کا دخل نہیں ۔البتہ زائد مقدار طے کرنی ہو تو فریقین یعنی لڑکی والے اور لڑکے والے جس مقدار پر رضامندہوں وہ طے کرسکتے ہیں ۔لڑکی والے اپنی مرضی کا مطالبہ نہیں کرسکتے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved