• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایام تشریق میں قضاء نمازوں کےساتھ تکبیر تشریق کہنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ ایام تشریق میں سابقہ نمازیں قضاء شدہ ادا کریں تو تکبیر تشریق پڑھیں گے؟

۲۔ ایام تشریق کی نماز یں غیر ایام تشریق میں ادا کریں تو تکبیرات تشریق پڑھیں گے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ اگر سابقہ نمازیں اسی سال کے ایام تشریق کی ہوں تو تکبیر تشریق پڑھیں گے ورنہ نہیں ۔

۲۔ مذکورہ صورت میں تکبیر تشریق نہیں پڑھیں گے۔چنانچہ شامی میں ہے:

(اوقضی فیهاالخ)والمسئلة رباعیة:فائتة غیر العید قضاها فی ایام العید۔فائتة ایام العید قضاها فی غیر ایام العید۔فائتة ایام العید قضاها فی ایام العید من عام آخر۔فائتة ایام العیدقضاها فی ایام العید من عامه ذلک ولایکبر الا فی الاخیرفقط

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved