• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کپڑے ناپاک ہونے پر اندازے سے کپڑوں کو دھونا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کپڑے پیشاب سے ناپاک ہو جائیں تو پیشاب خشک ہونے کی وجہ سے اندازہ سے کپڑے میں اس جگہ کو دھو لیا جائے تو کیا کپڑے پاک ہو جائیں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں پہلے تو کوشش کریں کہ کپڑا اسی وقت دھو لیں اگر اسی وقت دھو نا ممکن نہ ہو تو مٹی وغیرہ سے کوئی نشانی لگالیں تاکہ بعد میں معلوم کرنے میں آسانی ہو تاہم اگر کسی وجہ سے ایسا نہ کر سکیں اور نجاست والی جگہ کو بھول جائیں تو کپڑے کو اندازے سے دھو لینے سے بھی کپڑے پاک ہو جائیں گے

في الشامي ٤٦٣/١

وغسل طرف ثوب أو بدن أصابت نجاسة محلا منه ونسي المحل مطهر له وإن وقع الغسل بغير تحر وهو المختار۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved