• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مہر معجل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بیوی کا شوہر کو ہمبستری سے روکنا

استفتاء

اگر حق مہر سارا معجل ہو اور سب کو مہر کی مقدار اور تعجیل کا علم ہو اور بیوی اس کی عدمِ ادائیگی کی وجہ سے شوہر کو حقِ زوجیت (ہمبستری) ادا نہ کرنے دے تو کیا اس عورت کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مہر معجل ادا نہ کرنے کی صورت میں بیوی شوہر کو ہمبستری سے روک سکتی ہے۔

در مختار مع رد المحتار (4/283) میں ہے:(‌ولها ‌منعه من الوطء) ودواعيه شرح مجمع (والسفر بها ولو بعد وطء وخلوة رضيتهما) ……. (لأخذ ما بين تعجيله) من المهر كله أو بعضهامداد الاحكام (2/382) میں ہے:’’مہر معجل ادا کرنے سے قبل عورت کو حق ہے کہ ہمبستری اور خلوت سے انکار کردے شوہر کو جبر کرنا جائز نہیں۔۔۔۔الخ‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved