• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لیکوریا آنے کی صورت میں وضو،نماز کا حکم

  • فتوی نمبر: 21-356
  • تاریخ: 11 مئی 2024

استفتاء

حضرت مفتی صاحب !مجھے لیکوریا کی بیماری ہے یہ عورتوں  کی ایک بیماری ہوتی ہے     میں جب وضوکرکے نماز والی جگہ پر پہنچتی ہوں تو وہ لیکوریا پھر آیا ہوتا  ہے ۔اب میر اوضو ہوا کہ نہیں ؟ نماز کا کیا حکم ہوگا ؟کس طرح وضو اور نماز اداکروں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لیکوریا ناپاک ہے اور  اس کے نکلنے سے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے ۔آپ وضو سے پہلے خاص  جگہ پر ٹشو پیپر رکھ لیا کریں جب تک ٹشوپیپر کے باہر والی سطح گیلی نہیں ہوگی وضو قائم رہے گا اور آپ نماز وغیر ہ پڑھ سکتی ہیں ۔

احسن الفتاوی (2/79) میں ہے:

"سوال :۔کسی عورت کو پانی خارج ہوتا ہے لیکن اس کو یہ بالکل پتہ نہیں کہ پانی کس وقت اور کب آتا ہے جب تک وہ اسے دیکھتی نہیں  کبھی تو  کم  بہتا ہے اور کبھی زیادہ ۔۔۔۔الخ

الجواب :۔ایسی مریضہ شرمگاہ  کے اندر اسفنج رکھ لیا کرے یہ پانی کو جذب کرتا رہے گا جب تک اسفنج کے اس حصہ پر رطوبت نہیں آئےگی جو شرمگاہ کے گول سوراخ سےباہر ہے اس وقت تک وضونہیں ٹوٹے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved