• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آپ ﷺ کا تاریخ پیدائش و وصال، اور آپ کا برتھ ڈے منانا

استفتاء

ناراضگی معاف ! یاد آیا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے۔ کیا نبی کریم ﷺ کی ولادت شریف کی تاریخ مصدقہ ہے؟ اگر واقعی یہی ہے تو کیا ان کی برتھ ڈے منانی چاہیے؟ جیسا کہ آج کل اسکولوں میں ہمارے بچوں کو ٹیچر بتاتی ہیں کہ آج حضرت محمد ﷺ کی برتھ ڈے ہے۔ اور نبی کریم ﷺ کے وصال کا دن اور تاریخ کیا ہے؟ کیا وہ 12 ربیع الاول نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ولادت کی تاریخ ہو یا وفات کی صرف ایک تاریخ دونوں ہی میں نہیں ہے اگرچہ ولادت میں ترجیح 9 ربیع الاول کو ہے اور وفات میں 12 ربیع الاول کو ہے۔ و اللہ اعلم۔ ایک مولانا صاحب نے اپنی مسجد میں کہہ دیا کہ وفات کی تاریخ 12 کی ہونا متفقہ ہے تو ان کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

رسول اللہ ﷺ کا یوم میلاد منانا جائز نہیں۔ سکولوں میں بھی منانا درست نہیں ہے۔ اگر سکول میں منع نہیں کر سکتے تو گھر میں بچوں کا ذہن بناتے رہیے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved