- فتوی نمبر: 11-223
- تاریخ: 07 جولائی 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > سنت اور نفل نمازوں کا بیان
استفتاء
مغرب کی نماز کے بعد اوابین کی نماز پڑھی جاتی ہے اس میں نیت سنت کی کریں گے یا نفل کی ؟اس پوسٹ میں مجموعہ وظائف میں مسئلہ لکھا ہوا ہے کہ دو نفل پڑھ کر چھے رکعات سنت پڑھیں ۔پھر دو نفل اس کا کیا مطلب ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مغرب کے بعد اوبین کے عنوان سے پڑھی جانے والی چھ رکعات بھی نفل ہی ہیں البتہ انہیں سنت بھی کہہ دیا جاتا ہے ۔ایسے نوافل کی ادائیگی سنت کی نیت سے بھی ہو سکتی ہے اور نفل کی نیت سے بھی ۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
فتاوی عالمگیری میں1/65ہے:
ویکفیه مطلق النیة للنفل والسنة.
© Copyright 2024, All Rights Reserved