• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

“اگر میں نے فلاں کام کیا تو میں کتے کا بچہ “کہنے کا حکم

استفتاء

ایک شخص قسم نہیں کھاتا بلکہ یوں کہتا ہے کہ میں نے فلاں کام کیا تو میں کتے کا بچہ ہونگا یا اس کے علاوہ کوئی گالی اپنے لیے نکالتا ہے پھر بعد میں وہ کام کر دیتا ہے تو کیا کفارہ قسم ہو گا یا نہیں ؟ایسی بات کرنے سے کیا لاگو ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کفارہ قسم نہیں ہوگا کیونکہ اس طرح  کہنے سے قسم ہی نہیں ہوتی۔

فتاویٰ ہندیہ (133/3) میں ہے:

ولو قال: إن فعلت كذا ‌فأنا ‌زان، أو سارق، أو شارب خمر، أو آكل ربا فليس بحالف هكذا في الكافي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved