• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک شہر میں متعدد جگہ نماز جمعہ قائم کرنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ہمارا ایک قدیمی بڑا شہر ملہو والی ہے جس میں عرصہ طویل سے متعدد مقامات پر نماز جمعہ پڑھی جاتی ہے۔ ہمارا محلہ احمد آباد بھی شہر ملہو والی کا ایک حصہ ہے ۔ ہمارے اس محلہ میں نماز جمعہ نہیں پڑھی جاتی۔ اب ہم اپنے اس محلے کی مسجد میں بھی جمعہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ جب پہلے سے شہر کے متعدد مقامات پر جمعہ ہو رہا ہے تو آپ کو ادھر جمعہ شروع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ براہ کرم اس صورت حال میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہم شریعت کی روشنی میں اس محلہ میں نماز جمعہ شروع کر سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایک شہر میں متعدد مقامات پر نماز جمعہ پڑھی جا سکتی ہے۔ لہذا آپ اپنے محلہ احمد آباد کی مسجد میں نماز جمعہ شروع کر سکتے ہیں۔

في التنوير مع الدر (3/ 18):

و تؤدى في مصر واحد بمواضع كثيرة مطلقاً على المذهب و عليه الفتوى. 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved