- فتوی نمبر: 36-14
- تاریخ: 02 جولائی 2026
- عنوانات: عبادات > نماز > سجدہ تلاوت کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک حافظ صاحب نے تراویح پڑھاتے ہوئےسورۃ النمل آیت نمبر ۲۵ “اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ یُخْرِجُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ “پر سجدۂ تلاوت کردیا اور پھر اس کے بعدآیت نمبر ۲۶”اَللّٰهُ لا اله إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ“سے تلاوت شروع کی اور اس پر سجدہ نہ کیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ قرآنِ پاک میں سورۃ النمل میں سجدۂ تلاوت کی علامت تو دوسری آیت کے بعد لکھی ہوئی ہے، تو کیا حافظ صاحب کا آیت نمبر ٢٥ پر سجدۂ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں سجدہ تلاوت ادا ہو گیا ۔
توجیہ: تلاوت میں سجدے کے الفاظ پڑھ چکنے کے بعد کسی نے بالفرض آیت پوری کرنے سے پہلے بھی سجدہ ادا کر لیا تو صحیح قول کے مطابق سجدہ تلاوت ادا ہو گیا ۔
نیز ایک قول کے مطابق سورة النمل میں یعلم ما تخفون وما تعلنون پر ہی سجدہ ہوتا ہے لہذا مذکورہ صورت میں سجدہ تلاوت ادا ہو گیا۔
شامی (2/694) میں ہے:
(يجب) بسبب (تلاوة آية) أي أكثرها مع حرف السجدة
(قوله أي أكثرها إلخ) هذا خلاف الصحيح الذي جزم به في نور الإيضاح. ففي السراج: وهل تجب السجدة بشرط قراءة جميع الآية أم بعضها؟ فيه اختلاف. والصحيح أنه إذا قرأ حرف السجدة وقبله كلمة أو بعده كلمة وجب السجود وإلا فلا
ہندیہ (1/283) میں ہے:
(الباب الثالث عشر في سجود التلاوة) سجود التلاوة في القرآن أربعة عشر، كذا في الهداية ……. والنمل عند قوله: {ويعلم ما تخفون وما تعلنون} [النمل: 25]
البنایہ شرح الہدایہ (2/787) میں ہے:
(والنمل) ش: عند قوله تعالى: {ويعلم ما تخفون وما تعلنون} [النمل: 25] (النمل: الآية 25) ، على قراءة العامة، وقال الشافعي ومالك عند قوله: {رب العرش العظيم} [النمل: 26] (النمل: الآية 26)
عمدۃ الفقہ (2/384) میں ہے:
سورۃ النمل کے دوسرے رکوع میں یہ آیت” اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ یُخْرِجُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ ” تک بروایتے اور ایک روایت میں ” اَللّٰهُ لا اله إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ “
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved