• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اذان میں حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کہتے وقت منہ دو طرف پھیرنا

استفتاء

اذان میں حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کہتے وقت  منہ چار وںطرف پھیرنا ہیں یا دو طرف؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اذان میں حی علی الصلاۃ اورحی علی الفلاح کے وقت  چاروں طرف منہ  نہیں  پھیرنا بلکہ حی علی الصلاۃ کے وقت دائیں طرف اورحی علی الفلاح کے وقت  بائیں  طرف منہ پھیرنا مسنون عمل ہے۔

احسن الفتاوی(293/2)میں ہے:

حي على الصلاة اور حي على الفلاح کہتے وقت دائیں اور بائیں جانب التفات اذان اور اقامت میں بہرحال سنت ہے۔

بدائع الصنائع(149/2)میں ہے :

(منها)ان يأتى بالاذان و الاقامة مستقبل القبلة لان النازل من السماء هكذا فعل و عليه اجماع الامة ولو ترك الاستقبال يجزيه لحصول المقصود وهو الاعلام لكنه يكره لترك السنة المتواترة الا انه اذا انتهى الى الصلاة و الفلاح حول وجهه يمينا وشمالا كذا فعل النازل من السماء لان هذا خطاب للقوم فيقبل وجهه اليهم اعلاما لهم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved