- فتوی نمبر: 18-101
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت > خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
ایک نابالغ بچہ جس کی عمر ایک سال ہے، اس کے پاس دس ہزار کی رقم ہے جو اس کی پیدائش پر تحفتاً دی گئی ہے، اس ڈر سے کے اس کی رقم خرچ نہ ہوجاوے اس رقم سے ریال یا دوسری غیر ملکی کرنسی خریدی جاسکتی ہے، تاکہ اس کے بڑے ہونے پر اس کے کام آ سکے یا اس کی پڑھائی یا کسی اور ضرورت پر خرچ ہو سکے۔
برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں آپ کے ممنون ہوں گے شکریہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو رقم بچے کی پیدائش پر تحفے میں ملتی ہے وہ عرف ورواج کے مطابق بچے کی ملکیت نہیں ہوتی، بلکہ جو رقم والد کے متعلقین نےدی ہووہ والد کی ہوتی ہے، جو والدہ کے متعلقین نے دی ہو وہ والدہ کی ہوتی ہے اور جو دونوں کے متعلقین نے دی ہو تو وہ دونوں کی ملکیت ہوتی ہے ،لہذا والدین اگرتوچاہیں اس رقم کے ریال یا دوسری کرنسی خرید کر رکھ سکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved