- فتوی نمبر: 7-291
- تاریخ: 07 مئی 2015
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
محترم مفتی صاحب! ایک معاملہ دریافت کرنا تھا، کہ جب تک میرے والدین زندہ تھے تو میں جو جگہ بھی خریدتا، برکت کے لیے اپنے والدین کے نام کرتا، چنانچہ میں نے ایک دکان ان کی زندگی میں والد صاحب کے نام سےخریدی تھی، اب والدین کا انتقال ہو گیا ہے۔ اب پو چھنا یہ ہے کے کیا اس میں والد صاحب کی وراثت جاری ہو گی؟
یہ سوال اس لیے پوچھا جا رہا ہے کہ کل کوئی وارث یا اس کا متعلق اعتراض نہ کرے یا ان کے ذہن میں خلجان نہ ہو
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں وہ دکان آپ ہی کی ملکیت ہے، چنانچہ اس میں والد صاحب کی وراثت جاری نہ ہو گی۔
کسی شخص نے صرف سرکاری کاغذات میں جائداد مثلا کسی بیٹے یا بیوی کے نام لکھ دی لیکن نہ زبان سے ہدیہ کیا اور نہ ہی قبضہ دیا تو یہ ہبہ نہیں بنے گا، اور اس شخص کی ملکیت باقی رہے گی۔ (مسائل بہشتی زیور ج۲ص۳۳۵) فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved