• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بہن بھائیوں کوزکوٰة دینا

استفتاء

میرا ایک بیٹا صاحب نصاب ہے اور ہر ماہ زکوٰة ادا کرتا ہے اور سال کے اختتام پر سارا حساب کر کے کمی بیشی جو ہو وہ ادا کر دیتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ زکوٰة کی رقم اپنے غریب سگے بہن بھائیوں کو دے سکتا ہے یا کہ نہیں۔ قرآن و سنت کے مطابق فتویٰ عنایت فرما کر مشکور فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زکوٰة کی رقم بہن بھائیوں کو بھی دی جاسکتی ہے۔ بشرطیکہ وہ مستحق زکوٰة ہوں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved