- فتوی نمبر: 27-195
- تاریخ: 06 ستمبر 2022
استفتاء
بیوہ عورت یتیموں کے لیے زندگی قربان کرے تو اسے کتنا ثواب ملے گا؟
وضاحت مطلوب ہے: زندگی قربان کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت: میرے شوہر کو فوت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، میرا شادی کرنے کو دل نہیں کرتا اور عمر 32 سال ہے، شوہر کو دل سے نہیں نکال سکتی وہ مجھ سے بہت خوش بھی تھا اور دعائیں بھی دیتا تھا۔ میرے تین بچے ہیں ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر کوئی بیوہ عورت اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی خاطر(نہ کہ محض دل نہ کرنے کی وجہ سے) آگے دوسری شادی نہ کرے تو یہ ثواب کی بات ہے۔
سنن ابو داؤد(2/1386، مکتبہ البشریٰ) میں ہے:
عن عوف بن مالك الأشجعي، قال: قال رسول الله ﷺ: أنا وامرأة سفعاء الخدين كهاتين يوم القيامة -وأومأ يزيد بالوسطى والسبابة- امرأة آمت من زوجها ذات منصب وجمال حبست نفسها على يتاماها حتى بانوا أو ماتوا
ترجمہ: حضرت عوف بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: میں اور وہ عورت جس کے گال (ترکِ زینت اور بچوں کی تربیت کی مشقت کی وجہ سے) سرخی مائل سیاہ ہو گئے ہوں قیامت کے دن ان دو (انگلیوں ) کی طرح (قریب) ہوں گے، راوی یزید نے انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی کے ساتھ اشارہ کر کے دکھایا ، (حضور ﷺ نے فرمایا: اس سےمراد) وہ عزت اور حسن والی عورت ہے جوبیوہ ہوگئی ہو اور اس نے اپنے یتیم بچوں کی تربیت کی خاطر اپنے آپ کو (شادی سے) روکے رکھا یہاں تک کہ وہ بچے (خود کفیل ہونے کی وجہ سے) الگ ہو جائیں یا مر جائیں۔
بذل المجہود میں ہے:
قال رسول الله – صلى الله عليه وسلم -: أنا وامرأة سفعاءُ الخدَّين).
قال في "اللمعات”: السفعة بضم المهملة، نوع من السواد ليس بالكثير، وقيل: هو سواد مع لون آخر، أراد أنها بذلت نفسها، وتركت الزينة والترفه حتى تغير لونها وأسودَّ، لما تكابده من المشقة والضنك إقامة على ولدها بعد وفاة زوجها.
(كهاتين يوم القيامة، وأومأ) أي أشار (يزيد) بن زريع (بالوسطى والسبابة) قال في "فتح الودود”: والمراد من أمثال هذه الأحاديث: المبالغة، وإلَّا فدرجات الأنبياء أعلى وأجل.
(امرأة) عطف بيان لامرأة سفعاء، أو بدل منها، أو خبر مبتدأ محذوف، أي هذه إمرأة (آمتْ) بالمد أي تأيمت (من زوجها ذات منصب وجمال حبست نفسها على يتاماها حتى بانُوا) أي انقطعوا عنها لاستقلالهم، وعدم احتياجهم إليها بالبلوغ (أو ماتوا).
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved