- فتوی نمبر: 32-224
- تاریخ: 02 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
میرے والدین کا انتقال ہوچکا ہے ہم دو بہنیں اور دو بھائی تھے، دونوں بھائیوں کا انتقال ہوچکا ہے بڑے بھائی کی ایک بیوی اور تین بچے (ایک بیٹی، دو بیٹے) ہیں ، چھوٹے بھائی کی کوئی اولاد نہیں ہے ان کی بیوی تقریبا 28/29 سال پہلے پاکستان چھوڑ کر امریکہ چلی گئی تھی ، طلاق نہیں ہوئی تھی چھوٹے بھائی کی زمین ہے جوکہ فروخت کرنی ہے۔ آپ سے معلوم کرنا ہے کہ چھوٹے بھائی کی زمین میں ان کی بیوی کا کتنا فیصد، بہنوں کا کتنا فیصد اور بڑے بھائی کے بچوں کا کتنا فیصد حصہ بنتا ہے؟
تنقیح: والدین دونوں بھائیوں سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔ نیز بڑا بھائی چھوٹے بھائی سے پہلے فوت ہوا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی کل جائیداد کے 24 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 6 حصے (25 فیصد) مرحوم کی بیوی کو،8-8 حصے (33.33 فیصد) مرحوم کی ہر ایک بہن کو، 1-1 حصہ (4.16 فیصد) مرحوم کے ہر ایک بھتیجے کو ملے گا باقی مرحوم کی بھتیجی کو کچھ نہیں ملے گا۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
12×2=24
| بیوی | 2 بہنیں | 2 بھتیجے | 1 بھتیجی |
| 4/1 | 3/2 | عصبہ | محروم |
| 3 | 8 | 1 | |
| 3×2 | 8×2 | 1×2 | |
| 6 | 16 | 2 | |
| 6 | 8+8 | 1+1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved