- فتوی نمبر: 32-330
- تاریخ: 06 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک مکان جو باپ کے انتقال کے بعد ماں اور دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے حصے میں آئے اگر اس مکان کی ویلیو 28 لاکھ ہو تو ہر ایک کے حصے میں کتنی رقم آئے گی؟ ورثاء میں بیوی ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
وضاحت مطلوب ہے: میت کے والدین حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں؟ اگر فوت ہوئے ہیں تو میت سے پہلے یا بعد میں؟
جواب وضاحت: میت کے ماں باپ حیات نہیں، میت کے ماں باپ بہت پہلے فوت ہو چکے تھے میت اکلوتی اولاد تھی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 2800000 روپے کے 40 حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوی کو 5 حصے (12.5 فیصد) یعنی ساڑھے تین لاکھ روپے، ہر ایک بیٹے کو 14 حصے (35 فیصد) یعنی نو لاکھ اسی ہزار روپے اور بیٹی کو 7 حصے (17.5 فیصد) یعنی چار لاکھ نوے ہزار روپے ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8×5=40
| بیوی | 2 بیٹے | بیٹی |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1×5 | 7×5 | |
| 5 | 35 | |
| 5 | 14+14 | 7 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved