- فتوی نمبر: 37-103
- تاریخ: 02 نومبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
میرے دادا کا انتقال ہوچکا ہے، دادا کے والدین کا انتقال دادا سے پہلے ہوگیا تھا، دادا کے ورثاء میں بیوی، دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ دادا کے ترکہ میں کل تین کروڑ کی پراپرٹی ہے۔ سوال یہ ہے کہ دادا کا ترکہ ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 8 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوی کو ایک حصہ (12.5 فیصد)، ہر ایک بیٹے کو دو، دو حصے (25 فیصد فی کس) اور ہر ایک بیٹی کو ایک، ایک حصہ (12.5 فیصد فی کس) ملے گا۔
اس حساب سے 3,00,00,000 (تین کروڑ) میں سے بیوی کو 37,50,000 (سینتیس لاکھ پچاس ہزار) روپے ، دو بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو75,00,000 (پچھتر لاکھ ) روپے اور تین بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو 37,50,000 (سینتیس لاکھ پچاس ہزار) روپے ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8
| بیوی | 2بیٹے | 3بیٹیاں |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1 | 2+2 | 1+1+1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved