• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چالیس تولے سونے پر زکوۃ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر چالیس تولہ سونا ہوگا تو اس پر کتنی زکوۃ ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چالیس تولہ سونے کی زکوۃ اگرسونے میں ادا کرنی ہو تو اس پر ایک تولہ سونا زکوۃ آئے گی اور اگر روپوں  میں ادا کرنی ہو تو چالیس تولہ سونے کی قیمت فروخت معلوم کرکے اس قیمت کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد زکوۃ میں ادا کریں ۔

فی الهندیة(179-8)

تجب فی کل مائتی درهم خمسة دراهم وفی کل عشرین مثقال ذهب نصف مثقال ثم فی کل اربعین درهما درهم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved