- فتوی نمبر: 11-266
- تاریخ: 23 مارچ 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > سنت اور نفل نمازوں کا بیان
استفتاء
چاشت کا وقت ان دنوں کب سے کب تک ہو تا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چاشت کے وقت کا اصول یہ ہے کہ سورج نکلنے سے سورج غروب ہونے تک کل دورانیے کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے تو پہلا چوتھائی4/1حصہ گزرنے کے بعد سے شروع ہو تا ہے اور ہماری تحقیق کے مطابق ظہر کا وقت داخل ہونے سے پون گھنٹہ پہلے ختم ہو جاتا ہے ، چونکہ غروب اور طلوع کا وقت بدلتا رہتا ہے اس لیے وقت کے لحاظ سے کوئی دائمی بات کہنا مشکل ہے ۔ان دنوں میں طلوع وغروب تقریبا 6بجے کے قریب قریب ہورہا ہے جس کے لحاظ سے تقریبا 9بجے چاشت کا وقت شروع ہو کر 11بج کر 20،25منٹ تک رہتا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved