• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سگریٹ، نسوار، گٹکا، پان کی خرید و فروخت اور استعمال

استفتاء

سگریٹ، نسوار، گٹکا اور تمباکو والا پان کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور ان کے کھانے پینے کا کیا حکم ہے جبکہ اس کے مضر صحت ہونے پر اطباء متفق ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ان چیزوں کی خرید و فروخت جائز ہے اور ان کی آمدنی و نفع کا استعمال میں لانا جائز ہے۔

و صح بيع غير الخمر و مفاده صحة بيع الحشيش و الأفيون. (رد المحتار: 6/ 456)

أما بيعها و شرائطها فيجوز لإمكان الانتفاع بها. (مجموعة الفتاوی: 2/ 127)

و بالجملة إن تثبت في هذا الدخان إضرار صرف خال من المنافع فيجوز الإفتاء بتحريمه إن لم يثبت انتفاعه فالأصل حله مع أن في الإفتاء بحله دفع الحرج عن المسلمين فإن أكثرهم مبتلون بتناوله مع أن تحليله أيسر من تحريمه و ما خير رسول الله ﷺ بين الأمرين إلا اختار أيسرهما. (تنقيح الفتاوی الحامدية: 2/ 366)

البتہ ان اشیاء کے استعمال کے بارے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر یہ نقصان کریں تو نا جائز ہیں اور اگر نقصان نہ کریں یا تو اس وجہ

سے کہ ان کے نقصان کو کسی طریقے سے ختم کر دیا یا اس وجہ سے کہ ان کو قلیل اور غیر مضر مقدار میں استعمال کیا تو ان کا استعمال درست و جائز ہے۔(مریض و معالج کے اسلامی احکام: 418)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved