• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

داڑھی منڈے شخص کی اذان کا کیا حکم ؟

استفتاء

داڑھی منڈے شخص کے اذان دینے کے بارے میں ہمارے علم میں جو مسئلہ ہے وہ یہ کہ اس کا اذان دینا مکروہ ہے ہمیں کتب فقہ قرآن و حدیث سے اردو میں اس کے  دلائل مطلوب ہیں

وضاحت مطلوب ہے: سوال کا مقصد کیا  ہے محض معلومات میں اضافہ ہے یا کسی کو دکھانا ہے ؟

جواب وضاحت :ہمارے ہاں لوگوں میں بہت تشویش پائی  جاتی ہے ان کو دکھانا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

داڑھی منڈے آدمی کی اذان  مکروہ ہے۔

فتاوی محمودیہ (5/438)میں ہے

سوال :ڈاڑھی منڈانے والااذان دے سکتا ہے یا تکبیر کہہ سکتا ہے یا نہیں ؟

الجواب :مکروہ ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل (جلد 2 صفحہ نمبر: 372) میں ہے

س… ۔۔۔اور دُوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس شخص کی اذان ہوجاتی ہے جس کی سنتِ رسول ہو، مگر پوری نہ ہو، یعنی کہ ایک مٹھ نہ ہو تو کیا اس کی اذان ہوگی یا نہیں؟ اس شخص کو نماز بھی پوری نہیں آتی اور نہ ہی قرآن پڑھا ہوا ہے؟

ج… داڑھی منڈے کی اذان و اقامت مکروہِ تحریمی ہے، اسی طرح جس شخص کی کاٹنے کی وجہ سے داڑھی ایک قبضہ  سے کم ہو اس کی اذان و اقامت بھی مکروہِ تحریمی ہے… ۔

خیر الفتاوی (2/206)میں ہے

الجواب:داڑھی منڈانے والا فاسق ہے اور فاسق کا اذان کہنا مکروہ ہے مؤذن ومکبرایسا شخص ہو نا چاہیے جو پابند شریعت ہو ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved