- فتوی نمبر: 1-150
- تاریخ: 20 جنوری 2007
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری > کمیشن کے احکام
استفتاء
ہمارے پاس مستری آتے ہیں دکان پر۔ وہ بعض اوقات کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔یعنی وہ کہتے ہیں کہ بھئی ہم گاہک آپ کی طرف لائیں گے آپ ہمیں200 یا 300 کمیشن دے دینا۔تو کیا میں ان کوکمیشن دے سکتا ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کمیشن وہ دلال لے سکتا ہے جس کے بارے میں دکانداراور گاہک دونوں کو علم ہو کہ وہ دلال ہے ۔اور اس معاملہ میں بھی دلالی کر رہا ہے ۔اگر ایسا نہیں ہے اور ہوتا بھی نہیں ہے تو یہ مستری لوگ کمیشن نہیں لے سکتے،وہ کمیشن ان کیلئے حرام ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved