• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ڈاڑھی منڈے کی اذان واقامت

استفتاء

داڑھی کے بغیر بندہ اقامت اوراذان کہہ سکتا ہے یا نہیں ؟

وضاحت مطلوب ہے:اس سوال کی کیا ضرورت پیش آرہی ہے؟

جواب وضاحت :ہمارے علاقے میں ایک آدمی اذان واقامت پڑھتا ہے اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ کیایہ  جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

داڑھی منڈانے والے کا اذان کہنا مکروہ ہے لہذا ایسے شخص کو اذان یااقامت نہیں کہنی چاہیے ۔

نورالایضاح(کتاب الصلوۃ،باب الاذا ن، ص:62)میں ہے:

ویکره اقامة الفاسق واذانه

شامی (2/75)میں ہے:

ويکره اذان جنب واقامة محدث ….وفاسق ولو عالما

في البحر:1/459

وکره اذان الجنب واقامته واقامة المحدث واذان المرأة والفاسق….وينبغي ان لايصح اذان الفاسق بالنسبة الي قبول خبره والاعتماد وعليه لماقدمناه من انه لايقبل قوله في الامور الدينية کما صريح به الشارح

وفي شرحه منحة الخالق،قوله ينبغي ان لا يصح اذان الفاسق ..الخ

کذا في النهر ايضا وظاهر انه يعاد وصرح في معراج الدراية عن المجتبي انه يکره ولايعاد وکذا نقله بعض الافاضل عن الفتاوي الهندية عن الذخيرة لکن في القهستاني اعلم ان اعادة اذان الجنب والمرأة والمجنون والسکران والصبي والفاجر والراکب والقاعد والماشي والمنحرف عن القبلة واجبة لانه غير معتدبه وقيل مستحبة فانه معتدبه الاانه ناقص وهو الاصح کما في التمرتاشي …فقدصرح باعادة اذان الفاجر اي الفاسق لکن في کون اذانه معتدابه نظر کما ذکره الشارح من عدم قبول قوله

فتاوی محمودیہ (5/438)میں ہے:

سوال:ڈاڑھی منڈانے والاشخص اذان دے سکتا ہے یا تکبیر کہہ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب :مکروہ ہے،

خیرالفتاوی (2/207)میں ہے:

الجواب:داڑھی منڈانے والافاسق ہے اورفاسق کا اذان کہنامکروہ ہے ۔موذن ومکبر ایسا شخص ہونا چاہیے جو پابند شریعت ہو ۔

غنية المستملي :359

ويستحب ان يکون الموذن عالما بالسنة تقيا فيکره اذان الجاهل والفاسق

مسائل بہشتی زیور (1/154)میں ہے:

موذن پرہیزگار اوردین دار ہو اگر فاسق اذان دے اوروقت میں دے تو اعادہ کی ضرورت نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved