• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوران سال یا سال کے آخیر میں نصاب میں کمی

استفتاء

اگر سال کے اول میں زکوٰۃ کا نصاب پورا ہو اور دورا ن سال اسے استعمال کیا جاتا رہا ہو۔  ایک تو یہ  ہے کہ سال کے اختتام پر نصاب پورا ہے اور دوسری صورت یہ ہے کہ سال کے آخر میں نصاب پورا نہیں تو ان دونوں صورتوں میں زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

الف: جب سال کے شروع اور آخر میں نصاب پورا  ہو لیکن درمیان میں بالکل ختم نہ ہوا ہو اگرچہ کم و بیش ہوتا رہا ہو تو اس صورت میں زکوٰۃ واجب ہے۔

ب: اور جب سال کے شروع میں تو نصاب پورا ہو لیکن آخر میں کم ہو گیا ہو تو اس صورت میں زکوٰۃ واجب نہیں۔

و إذا كان النصاب كاملاً في طرفي الحول فنقصانه فيما بين ذلك لا يسقط الزكاة. (هندية: 1/ 175)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved