• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کے ورثاء میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک شخص فوت ہوا ، مرحوم  کے ترکہ میں 7 لاکھ روپے ہیں ، اس کے ورثاء میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں،  دونوں بیٹیوں  کا انتقال والد کے بعد ہوا، دونوں بیٹے حیات ہیں۔ ایک بیٹی کے ورثاء میں شوہر،  اور دو بیٹے جبکہ دوسری بیٹی کے ورثاء میں شوہر اور پانچ بیٹے حیات ہیں۔مرحوم کے والدین اور مرحوم کی بیوی  مرحوم سے پہلے فوت ہوچکے تھے۔ سوال یہ  ہے کہ  مرحوم کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں 7 لاکھ روپے کے کل 240 حصے کیے جائیں گے جن میں  سے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو  80 حصے (33.33 فیصد فی کس ) یعنی  دو لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس روپے ، مرحوم کی ہر ایک بیٹی کے شوہر کو 10 حصے (4.16 فیصد فی کس  )  یعنی انتیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ روپے ، مرحوم کی اس بیٹی(جس کے 5 بیٹے ہیں)  کے ہر ایک بیٹے کو  6 حصے ( 2.5 فیصد فی کس)  یعنی سترہ ہزار پانچ سو  روپے اور مرحوم کی اس بیٹی (جس کے دو بیٹے ہیں)  کے ہر ایک بیٹے کو 15 حصے ( 6.25 فیصد  فی کس)  یعنی تینتالیس ہزار  سات سو  پچاس  روپے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved