• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

غیر مفتی، علماءکرام کا مسائل بتانا

استفتاء

3۔ اکثر و بیشتر علماء کرام ایسے ہیں جو کہ تخصص نہیں کرتے، ایسے علماء کرام لوگوں کو مسائل وغیرہ بتا سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر بتاسکتے ہیں تو پھر آپ رہنمائی فرمائیں کہ وہ کونسی کتب کا مطالعہ کریں تاکہ مسائل بتانے میں سہولت ہو، عربی کتب بھی بتائیں اور اردو کتب بھی ضروری بتائیں بمع مصنف کے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

3۔ جو تخصص نہیں کرتے وہ بھی جن مسائل کی ان کو اچھی طرح تحقیق ہو وہ بتاسکتے ہیں۔ اردو کتابوں میں ہماری ترتیب دی ہوئی کتاب ” مسائل بہشتی زیور ( دو حصے)” کا مطالعہ کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved