• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جی ٹی ایم(GTM) اور لیم(LAM) کمپنی سے کمائی کرنا

استفتاء

کیا جی ٹی ایم(GTM) اور لیم(LAM) کمپنی سے کمائی کرنا جائز ہے؟

تنقیح:  انٹرنیٹ سے حاصل کی گئی معلومات جی ٹی ایم(GTM) اور لیم(LAM)یہ دونوں ارننگ ایپس ہیں۔ دونوں  سے کمائی کا طریقہ کا ایک جیسا ہے۔دونوں کمپنیوں نے مختلف پیکجز رکھے ہیں جو شخص ان کو خرید کر اپنے پیسے انویسٹ کرے گا اس کو فکس نفع ملے گا ۔ چھوٹے پیکج پر تھوڑا نفع ملتا ہے اور بڑے پیکج پر زیادہ نفع ملتا ہے اور نفع ملنے کی مدت ہر پیکج کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے مثلا 4000 انویسٹ کرنے سے ماہانہ 4800 روپے ملیں گے اور ایک سال تک ملتے رہیں گے اسی طرح انویسٹمنٹ زیادہ ہوتی جائے گی تو نفع بھی بڑھتا رہےگا حتی کہ لاکھوں روپے انویسٹ کر کے لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ دونوں  کمپنیوں سے کمائی کرنا جائز نہیں۔

توجیہ: دونوں کمپنیاں قرض پر فکس نفع دیتی ہیں جو کہ سود ہے  کیونکہ ابتداءً جمع کروائی گئی رقم کچھ دنوں بعد زائد رقم کے ساتھ واپس آجاتی ہے۔

ردالمحتار علی الدر المختار(7/413) میں ہے:

وفي الأشباه ‌كل ‌قرض جر نفعا حرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved