- فتوی نمبر: 15-293
- تاریخ: 13 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ احرام کی حالت میں دمہ کی مریضہ اپنی ناک کو مروجہ کاغذ یا ایک مخصوص کپڑے کا فلٹر والا ماسک لگا سکتی ہے۔ جواب مرحمت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
وضاحت مطلوب ہے کہ
مروجہ کاغذ سے کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت:
اس سے مراد گرد و غبار سے بچنے کے لیے جو ناک پر چڑھاتے ہیں وہ مراد ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دمہ کے مرض کی وجہ سے اگر ناک کو کاغذ یا کپڑے سے ڈھانپنا پڑے تو دیکھی کہ اگر چہرے کا چوتھا حصہ (4/1) بارہ (12) گھنٹے مسلسل ڈھکا رہا تو تین اختیار ہیں۔
1۔ دم دے، 2۔ یا چھ مسکینوں میں سے ہر ایک کو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دے، 3۔ یا تین روزے رکھے۔
اور اگر ایک چوتھائی چہرے سے کم ڈھکا رہا یا ایک چوتھائی ڈھکا رہا لیکن بارہ گھنٹے سے کم اور ایک گھنٹے سے زیادہ ڈھکا رہا تو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت کسی ایک مسکین کو دے۔ اور اگر ایک گھنٹے سے بھی کم ڈھکا رہا تو مٹھی بھر گندم یا اس کی قیمت کسی مسکین کو دے مثلاً دو چار ریال دیدیے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved