- فتوی نمبر: 13-269
- تاریخ: 02 مارچ 2019
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
سوال1۔عورت عمرہ کے لیے احرام کی نیت کر لے اور ماہواری شروع ہو جائے تو اس وقت عورت کے لیے کیا احکامات ہیں ؟
سوال2۔ اگر عمرہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل ہی عورتے حالت حیض میں ہو تو تب کس طرح روانہ ہو ؟
سوال 3۔ کیا حا لت حیض میں جا کر نفلی طواف کر سکتی ہے؟ اور روضہ رسول ﷺ پر سلام کے لیے جا سکتی ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔2۔3۔ ماہواری کی حالت میں احرام باندھا جاسکتا ہے ۔ اسی طرح احرام میں ماہواری آنے سے بھی احرام متاثر نہیں ہوتا لیکن نماز نہیں پڑھے گی۔ اور نہ ہی مسجد میں طواف کے لیے داخل ہو سکتی ہے ،چاہے نفلی طواف ہو یا فرض ۔ جب تک پاک نہ ہو طواف کو مؤخر کرے گی ۔ اور احرام کی پابندیاں نبھائے گی ۔
روضئہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مسجد میں نہیں جا سکتی ۔ البتہ مسجد نبوی کے باہر کے صحن کا وہ حصہ جو مسجد شرعی نہیں ہے اس میں وہ جا سکتی ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved