- فتوی نمبر: 13-22
- تاریخ: 12 دسمبر 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان > مہر کا بیان
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب! آج کے دور میں حق مہر کی شرعی مقدار کتنی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شریعت میں مہر کی کم از کم مقدار متعین ہے یعنی 2 تولہ ساڑھے سات ماشہ (30.618 گرام) چاندی۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں البتہ بہت زیادہ مہر رکھنا شریعت میں پسندیدہ نہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved