- فتوی نمبر: 13-21
- تاریخ: 30 اگست 2019
استفتاء
جو امام اور مقتدی حی علی الصلاۃ پر کھڑے ہوتے ہیں ان کا یہ عمل کیسا ہے ؟ کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ یہ عمل فی نفسہ جائز ہے لیکن اہل بدعت کے اس عمل پر اصرار نے اور ایسا نہ کرنے والوں پر انکار نے اس عمل کو بدعت میں شامل کر دیا ہے ۔ اس لیے اس پر عمل کرنے سے احتراز کیا جائے تاکہ اہل بدعت کی تائید نہ ہو ۔
2۔مقتدی اور امام دونوں مسجد میں موجود ہو ں اور پھر بھی حی علی الصلاۃ سے پہلے بیٹھے رہیں اور حی علی الصلاۃ پر کھڑے ہوں یہ صورت حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔(مزید تفصیل کے لیے دیکھیے جواہرالفقہ 1/309)۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved