- فتوی نمبر: 12-44
- تاریخ: 06 جون 2018
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان > احرام کا بیان
استفتاء
مردوں کے لئے احرام کی حالت میں جرابیں اوربند بوٹ پہننے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مردوں کے لئے جرابیں اور بوٹ پہننا ممنوع ہے، پہنے گا تو گنہگار ہو گا۔
پہننے کا حکم یہ ہے کہ جرابیں اور بوٹ اگر کسی نے 12یا 12گھنٹے سے زیادہ جرابیں اور بوٹ پہن لئے تو دم دینا واجب ہو گا۔اور اگر 12گھنٹے سے کم اور ایک گھنٹے سے زیادہ پہنا لئے تو پونے دو کلوگندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہو گا۔اور اگر ایک گھنٹہ سے کم پہن لئے تو مٹھی بھر گندم صدقہ کرنا ہو گا۔
فتاوی شامی 3/654میں ہے :
فیشترط للزوم الدم دوام لبسه (يوماكاملا)أوليلة كاملة وفي الأقل صدقة (والزائد)على) اليوم (كاليوم).
فتاوی شامی3/658 میں ہے:
وفي اللباب: فإن تعدد السبب كما إذا اضطر إلى لبس ثوب فلبس ثوبين فإن لبسهما على موضع الضرورة نحو أن يحتاج إلى قميص فلبس قميصين أو قميصا وجبة أو يحتاج إلى قلنسوة فلبسها مع العمامة فعليه كفارة واحدة يتخير فيها.
© Copyright 2024, All Rights Reserved