- فتوی نمبر: 14-218
- تاریخ: 17 فروری 2019
- عنوانات: عبادات > نماز > سنت اور نفل نمازوں کا بیان
استفتاء
۱۔عمرے پر جاتے وقت میقات پر احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نماز نفل احرام کی نیت سے پڑھنا بدعت ہے یا سنت ہے یا جائز ہے؟
۲۔ اگر احرام کے بعد تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد پڑھے تو کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔سنت ہے۔( معلم الحجاج)
۲۔تحیۃ الوضویاتحیۃ المسجد کے نوافل پڑھنے ہو ں تو احرام کے نوافل سے پہلے پڑھیں ۔احرام کے نوافل کے بعد پڑھنے کی ضرورت نہیں ،کیونکہ احرام کے نو افل میں تحیۃ الوضویا تحیۃ المسجد کے نوافل بھی ادا ہو جاتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved